ابنا: بحرين کے مختلف شہروں ميں اتوار کے روز بھي مظاہروں کا سلسلہ جاري رہا اور لوگوں نے شاہي حکومت کي تشدد آميز پاليسيوں کے خلاف زبردست احتجاج کيا- بحريني مظاہرين نے سڑکوں پر آکےاللہ اکبر کے نعرے لگائے اور سعودي عرب کي حمايت يافتہ بحريني حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں کے ہاتھوں ايک نوجوان کے قتل کي مذمت کي-
سرکردہ بحريني وکيل يوسف ربيع نے بھي آل خليفہ حکومت پر حاليہ چند مہينوں کے دوران پندرہ کم سن بچوں کے قتل کا الزام لگاتے ہوئے عالمي اداروں اور خاص طور پر او آئي سي سے اپيل کي ہے کہ وہ بحريني شہريوں کا قتل عام بند کرانے کے لئے اپنا اثرو روسوخ استعمال کرے –
بحرين کي سياسي اور مذہبي جماعتوں نے بھي اس غم انگيز سانحے پر عام سوگ منانے کا اعلان کيا ہے-
چودہ فروري نامي انقلابي اتحاد نے بھي بحريني عوام سے اپيل کي ہے کہ وہ يوم القدس کے روز شہيد ہونے والے نوجوان حسام حداد سے تجديد عہد کے لئے سڑکوں پر آئيں اور شاہراہوں کو بند کرديں-
بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت جميعت الوفاق نے بھي ملک بھر ميں تين روزہ سوگ کا اعلان کيا ہے-
ادھر مشرق وسطي کے امور کے ماہر ہشام جابر نے فوجيوں کے ہاتھوں بحريني عوام کے قتل عام پر عالمي اداروں کي خاموشي کو انتہائي افسوسناک قرار ديا ہے –.......
/169